56

اوکاڑہ جم خانہ کے پہلے باقاعدہ انتخابات

اوکاڑہ جم خانہ کے پہلے باقاعدہ انتخابات کے نتیجہ میں سیکرٹری کے عہدہ کے لیے چوہدری خلیل الرحمٰن بھاری اکثریت سے منتخب جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے چودھری گلشن ،وقار فیض ،شیخ شہباز شاہین اور محمدشفیق منتخب ہوگئے ہیں گزشتہ روز28دسمبر کو اوکاڑہ جمخانہ کے پہلے باقاعدہ انتخابات منعقد ہوئے ، اوکاڑہ جمخانہ کے 656 ممبران میں سے 590نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، سیکرٹری کے عہدہ کے چودھری خلیل الرحمن نے 511ووٹ حاصل کیے جبکہ قمر عباس مغل نے 76جبکہ چودھری محمد مظہر نے 3ووٹ حاصل کیے یاد رہے کہ چودھری محمد مظہر ایک روز پیشتر چودھری خلیل الرحمن کے حق میں دستبردار ہو چکے تھے لہذا مقابلہ ون ٹو ون چودھری خلیل الرحمن اور قمر عباس مغل کا تھا، چودھری خلیل الرحمن435 ووٹوں کی برتری سے سیکرٹری کے لیے منتخب ہوگئے ،ایگزیکٹوممبران کے انتخاب میں کامیاب ہونے والوں میں چوہدری محمدگلشن نے 104 ،وقار فیض 79 ،شیخ شہباز شاہین126 اور محمدشفیق 93ووٹ حاصل کیے، جبکہ ڈاکٹر افتخار امجد 75،اکرم جٹ 31،خالد جاوید 59، شیخ محمد اظہر 21 ووٹ حاصل کیے ،ایگزیکٹو ممبران کے انتخاب کے لیے 590ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 2مسترد کر دیے گئے ، نو منتخب سیکرٹری چودھری خلیل الرحمن اور چارنو منتخب ایگزیکٹو ممبرا ن چودھری گلشن ،وقار فیض ،شیخ شہباز شاہین اور محمدشفیق نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا ہے ،نومنتخب عہدیداران کو ممبر قومی اسمبلی چودھری ریاض الحق ، ممبر صوبائی اسمبلی چودھری منیب الحق ، ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد منیر ، رہنما مسلم لیگ (ن) اکبر علی خاں ،سابق چیئرمین یونین کونسل اور ممبران اوکاڑہ جم خانہ عمار اجمل چودھری نے کامیاب ہونے والوں کو مبارک باد پیش کی ہے ، یاد رہے کہ اوکاڑہ کلب اوکاڑہ کا نام تبدیل کر کے اوکاڑہ جم خانہ 12اکتوبر2022کوتعارفی تقریب میں رکھا گیا تھا موجودہ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی خصوصی دلچسپی اورشہر کی بڑی کاروباری شخصیات کے تعاون سے نئی عمارت تعمیر کا سلسلہ جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں