221

ڈاکٹر عفان قیصر ایک مسیحہ

اللہ پاک نے انسان کو اشرف المخلوقات پیدا کیا یعنی کہ محلوقات میں سب سے اعلی وعرفا اور انسان میں احساس پیدا کیا جس کی وجہ سے وہ دوسروں کے درد اور تکلیف کو سمجھ سکے اور اگر کوئی انسان ہونے کے بعد کسی کی تکلیف اور پریشانی کو سمجھ نہ سکے اور اس کو پتہ بھی ہو کہ ایک انسان بھوک و پیاس سے مر رہا ہے اور دوسرا انسان پاس سب کچھ ہوتے ہوے بھی اسے اگنور کر جاے تو پھر سمجھ لیں کہ وہ ماس اور ہڈیوں کا ایک پتلا تو ہے مگر انسان نہیں ہے اور احساس صرف ایک انسانیت کے لیے ہی نہیں بلکہ اللہ کی بنائی ہوئی ساری مخلوقات سے ہونا چاہیے۔آج میں جس بندے کے بارے میں لکھنے جا رہا ہوں وہ بندہ پیشہ کہ اعتبار سے ایک ڈاکٹر ہے ان کا نام ڈاکٹر عفان قیصر ہییہ (معدہ اور جگر )کے سپیشلسٹ ہیں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں اور (جگر ٹرانسپلانٹ فزیشن ) بھی ہیں اور یہ اپنے فرائض ملتان نشتر ہسپتال میں ادا کر رہے ہیں کہتے ہیں کہ اگر کسی انسان کے اندر کو جاننا ہو کہ وہ انسان کیسا ہیتو اس کے ساتھ گفتگو کریں یا اس کی باتیں سنیں آپ کو پتہ چل جاے گا کہ وہ انسان کس طرح کا ہے میری ان ڈاکٹر صاحب سے کوئی ملاقات تو نہیں مگر ان کو سنتے ہوئے مجھے تقریباچھ ماہ سے زیادہ ہو گئے ہیں بطور جرنلسٹ میرا واسطہ اکثر ڈاکٹر حضرات سے پڑتا رہتا ہے اکثر ڈاکٹرز غریب اور مستحق مریضوں کو تو سمجھتیہی کچھ نہیں ان کی طرف دھیان نہیں دیتے اور اکثر ڈاکٹرز کی لاپرواہیوں سے مریض کو جان سے بھی ہاتھ دھونے پڑ جاتے ہیں میڈیسن میں کمیشن ڈیوٹی ٹائم میں فارغ بیٹھنا اور مریضوں کو انتظار کروانا بلا ضرورت ٹیسٹ وغیرہ کی کمپلینز ان ڈاکٹرز کے خلاف خبروں کی صورت میں آتی رہتی ہیں جو کہ سچ بھی ہوتی ہیں مگرڈاکٹر عفان قیصر ان سب ڈاکٹرز سے محتلف ہیں اور جو چیز ڈاکٹر عفان کو ان سب ڈاکٹرز سے محتلف کرتی ہے وہ یہ کہ ڈاکٹرعفان کو پیسے کی لالچ نہیں ہے وہ اپنے ہر مریض کابہت دھیان سے اور دل سے چیک اپ کرتے ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ مریض میڈیسن سے نہیں بلکہ پرہیز سے ہی ٹھیک ہو جاے اور ڈاکٹر عفان
اپنے مریض کو جو میڈیسن لکھ کر دیتے ہیں ایک تو وی زیادہ مہنگی نہیں ہوتی اور وہ سب سے اچھے برینڈ کی ہوتی ہیں اور ہر جگہ سے مل جاتی ہیں ان کا مریض کو ٹریٹ کرنے کا انداز بھی دوسرے ڈاکٹرز سے جدا ہے میرے خیال سے جو مریض بھی ڈاکٹر عفان کے پاس جاتا ہو گا اس کی آدھی بیماری تو ان کی باتوں سے ہی ٹھیک ہو جاتی ہو گی کیونکہ یہ ایک قدرتی عمل ہے کہ ڈاکٹر اگر مریض کو یہ کہ دے کہ آپ بلکل ٹھیک ہو جائیں گئے تو مریض آدھا تو وہیں ٹھیک ہو جاتا ہے اور ڈاکٹر عفان ایک اچھے ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ایک بہت ہی اچھے پیارے اور رحم دل انسان بھی ہیں آپ کسی بھی غریب اور مستحق افراد سے فیس نہیں لیتے بلکے ان کا علاج بھی فری میں کرتے ہیں اس کے علاوہ عام زندگی میں بھی مستحقین کی مدد کرتے رہتے ہیں ڈاکٹر عفان قیصر نے انسانی صحت کے بارے میں جتنی بھی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہیں اگر آپ وہ ویڈیوز دیکھ لیں اور ڈاکٹر عفان کی باتوں پر عمل کر لیں تو مجھے نہیں لگتا کہ آپ کو کسی ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے اس موجودہ دور میں ڈاکٹر عفان ہمارے لیے حاص طور پہ معدہ اور جگر کے مریضوں کے لیے ایک فرشتے سے کم نہیں ویسے بھی علمااکرام کہتے ہیں کہ ایک ڈاکٹر اگر اپنے فرائض پوری ایمانداری سے نبھائے تو اس کا مقام ایک ولی اللہ کے جتنا ہوتا ہیاور بلا شبہ ڈاکٹر عفان جس طرح اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ان کا مقام بھی کسی ولی سے کم نہیں ۔میرے خیال سے جس طرح ڈاکٹر عفان لوگوں کو بازار کی تلی ہوئی گندے تیل میں بنی ہوئی چیزوں اور گندے مصالحوں سے منع کرتے ہیں اس طرح تو کوئی والدیں اپنے بچوں کو بھی منع نہیں کرتے ڈاکٹر صاحب کی ایک ویڈیو بہت وائرل
یوئی جس میں انہوں نیں سموسے کا بائیکاٹ کیا ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ ایک سموسے میں 450سے زیادہ کیلریز ہیں اور یہ ایک بم ہے اس سے پرہیز کیا جائے مگر اس پر کئی لوگوں نے عتراض کیا جی کہ یہ ڈاکٹر صاحب سموسہ کو ایٹم بم بول رہے ہیں اور کافی تنقید بھی کی گئی میں ان لوگوں سے کہتا ہوں کہ خدا کہ بندوں آپ خود سوچو کہ جو سموسہ آٹھ دس دن پرانے تیل میں گندے مصالحوں کے ساتھ پکا ہو تو وہ آپ کے معدے اور جگر پر کسی ایٹم بم کی طرح ہی پھٹے گا اور بعد میں پھر آپ کو ڈاکٹر عفان ہی یاد آئیں گے لہذا اس سے پہلے کہ اللہ نہ کرے آپ کو کوئی بیماری لگے تو پھر آپ پرہیز کریں اور ڈاکٹر عفان کو فیسبک اور یوٹیوب پر ڈھونڈتے پھریں اس سے بہتر کہ پہلے ہی ڈاکٹر صاحب کی ہدایات پر عمل کریں اور جو لوگ معدہ جگر بلڈہریشر اور شوگر جیسی بیماریوں میں مبتلا ہیں وہ ڈاکٹر عفان کی ویڈوز ضرور دیکھیں انشااللہ آپ کو بہت فائدہ ہو گاآخر میں میں آپ کو اچھی صحت کے لیے ڈاکٹر عفان صاحب کی ہی کچھ ٹپس دوں ان پر عمل کریں اور اپنی زندگی کو خوشگوار بنائیں کوشش کریں زیادہ تر تازہ سبزیاں استعمال کریں کھانا ہمیشہ گھر کا کھائیں اگر باہر کہیں جانا پڑے تو اپنا لنچ باکس ساتھ رکھیں باہر کی چٹ پٹی تلی ہوئی مصالوں والی چیزوں سے پرہیز رکھیں صبح کی واک کو اپنا معمول بنائیں انشاللہ آپ تندرست بھی رہیں گے اور فٹ بھی ۔ڈاکٹر عفان قیصر آپ جو انسانی خدمت اور سوشل ورک کر رہیں اس پر اللہ پاک آپ کو اجرعظیم عطا فرماے آپ کومزید کامیابیاں اور ترقیاں عطا فرماے اسی طرح انسانیت کی خدمت کرتے رہیں اور تنقید کرنے والوں کو اگنور کریں سدا سلامت رہیں اللہ آپ کا حامی وناصر ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں