Hakim Haris Nasim Sohdari 148

برسات میں سکنجبین کا استعمال ضرور کریں

حکیم حارث نسیم سوہدروی

موسم گرما میں جھلسا دینے والی گرمی بڑی اذیت کا سبب ھوتی ھے اس گرمی میں پیاس بڑی شدت سے لگتی ھے اور منہ خشک رہتا ھے کیونکہ جسم سے پانی بذریعہ پسینہ خارج ھوجاتا ھے جس کی وجہ سے پریشان کم آتا ھے پیاس کی شدت کی کمی اور گرمی کا توڑ کرنے کے لئے مشروبات اور پانی کا استعمال بھت ھوتا ھے -مشروبات کا استعمال نہ صرف گرمی کا اثر کم کرتا ھے بلکہ جسم کی تواناء بحال کرتا ھے – کیونکہ مشروبات میں مٹھاس ھوتی ھے -اس موسم میں ایک مشروب لیموں پانی میں ملا کر پھر حسب ضرورت چینی نمک کٹی برف کے ساتھ دو تین پٹے پودنیہ ملا کر عام استعمال ھوتا ھے جسے سکنجبین کا نام دیا جاتا ھے یہ سستا سھل الحصول ھے جو عام غریب آدمی کی بھی پھنچ میں ھے اور چند منٹوں گھر پر تیار کیا جاسکتا ھے -موسم گرما کے بعد جب موسم برسات اتا ھے تو اس برساتی موسم( ساون بھادوں) میں شدید حبس ھوتی ھے کپڑے جسم سے چپکے ھیں اور پسینہ خشک ھونے کا نام نھیں لیتا دل گھبراتا اور ڈوبتا ھے نظام ھضم کمزور ھوجاتا ھے تو اس موسم میں سکنجبین کا استعمال لذت کے ساتھ علاج بھی ھے اور اس موسم کے مسائل سے بچاتا ھے یھی وجہ ھے کہ صدیوں سے موسم گرما و برسات میں ھمارے خطہ کے لوگ یہ مشروب بڑی رغبت سے پیتے ھیں
مصنوعی ذائعقوں والے مشروبات کے مقابل یہ قدرتی اور مفید بھی ھے ھم کھہ سکتے ھیں کہ یہ ھماری روایت بھی ھے اور ثقافت بھی ھے جو ھر کسی کی دسترس میںھے100گرام سکنجبین کے اجزا کیلور یز69کولیسٹرول0 کاربوہائیڈریٹس% 10غذاء فائبر9،8گرام پروٹین4،1 گرام حیاتین ج 3، 66 ملی گرامپوٹاشیم138 ملی گرام کیلشیم25،2
ملی گرام فولیٹ% ،3میکزئم8 ملی گرام کاپر 0،2 ملی گرام لیموں کی سکنجبین نظام ھضم کو درست رکھتی ھے موسم برسات میں عام طور پر معدہ جلد فساد کو قبول کرتا ھے اس طرح یہ اس کا موثر غذاء ودواء علاج بھی ھے سینے کی بڑھی ھوی جلن اور تیزابیت اور بدہضمی کے لئے بھت موثر ھے ثقیل اور تقلیل ھوء اشیا کو ھاضم بناتی اور معدہ کی سوزش کو دور کرتی ھے -پودنیہ ایسی روشنائی بوٹی ھے کہ صدیوں سے معدہ اور انتوں کے امراض میں موثر تسلیم کی گئی ھے بخار اور کھانسی میں مفید ھے سکنجبین کا استعمال گردوں کی
صفائی کرتا ھے گردے ھمارے جسم کا بلڈ پریشر کنٹرول کرتے ھیں یہ تیزابیت کا توازن قائم رکھنے اور جسمانی فلٹر کا کام دیتے ھیں سکنجبین پینے والے افراد پر گردوں کے کام کا بوجھ نھیں ھوتا البتہ حائل بلڈ پریشر والے نمک کا استعمال نہ کریں پودنیہ کی خوشبو سونگھنا ارونا تھراپی کا موثر طریقہ ھے موسم گرما اور برسات میں پودنیہ کی خوشبو سردرد کے لئے نیٹ فائدہ مند ھے لیموں کی سکنجبین وٹام سے بھر پور ھونے کی وجہ سے جلد کی صحت کے لئے بھت فائدہ مند ھے لیموں کی سکنجبین کا استعمال موسم گرما اور برسات میں استعمال بڑھتی ھوء عمر کے اثرات کے علاوہ چھرے کی جھریوں کو کم کرتا اور موسمی اثرات سے مخفوظ رکھتا ھے پودنیہ افسردگی بے چینی جیسے عوامل کو زائل کرتا ھے جبکہ سکنجبین کے ساتھ اس کا استعمال سانس کی تکلیف کو دور کرتا اور آنٹی بیکٹریا خصوصیات کو متحرک کرتا ھے گلے کے امراض میں موثر ھے موسم برسات جولاء اگست میں ھمارے ھاں ملیریا کی وبا عام ھوتی ھے تو یہ ملیریا میں بھت موثر تدبیر ھے موسم برسات کے صفراوء بخاروں میں تریاق کا درجہ رکھتی ھے یرقان کے مریضوں کے لئے بھی بھت فائدہ مند ھے اور خوشگوار اثرات مرتب کرتا ھے والدین کو چاھئیے کہ وہ بچوں کو مصنوعی بازاری مشروبات کی بجاے اس سادہ قدرتی اور سستے مشروب کی طرف راغب کریں اور اللہ کی اس نعمت سے فوائد حاصل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں