97

پاک چین دوستی کا 70 سالہ جشن: خصوصی ڈاکیو منٹری ویڈیو جاری

اسلام آباد : وزارت خارجہ کی جانب سے پاک چین دوستی کے 70 سالہ جشن پر خصوصی ڈاکیومنٹری ویڈیو جاری کی گئی، پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر وزارت خارجہ نے خصوصی ڈاکیومنٹری ویڈیو جاری کردی ہے ، مختصر ویڈیو میں ہمالیہ سے اونچی، شہد سے میٹھی دوستی کے مختلف پہلوؤن کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی کے 70سالہ جشن پرخصوصی تقریب بھی منعقد ہو گی ، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی وزیرخارجہ بذریعہ ویڈیولنک شریک ہوں گے۔

خیال رہے پاکستان اور چین نے اپنے دوستی کے سفر کا آغاز 1951 سے کیا، یہ رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتا رہا اور آج 70 برس گزرنے کے بعد بھی دونوں ممالک کے درمیان مثالی دوستی قائم ہے۔

سن 1949ء میں چین کی آزادی کے ساتھ ہی پاکستان اور چین کے تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہونا شروع ہو گئے تھے اور پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک تھا جس نے نے چین کی آزادی کو سب سے پہلے تسلیم کیا یہی سے دونوں ممالک کے درمیان رشتے استوار ہونا شروع ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں