134

عمران خان کی 22سالہ جدوجہد کا اہم سنگ میل ہے’

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے عمران خان کی 22سالہ جدوجہد کا اہم سنگ میل ہے، امیدہےالیکشن کمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے شفاف الیکشن یقینی بنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سپرپم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا قانون سازی میں اپوزیشن کے ذاتی مفاد آگے آجاتے ہیں، اپوزیشن کے رویےکی وجہ سے ملک کی بہتری کیلئے قانون سازی نہیں ہوتی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 226کی وضاحت کیلئے ہم سپریم کورٹ گئے ، صدارتی ریفرنس کا مقصد یہی تھا کہ عملی کیااقدامات کئےجائیں ، آئین کی تشریح میں سپریم کورٹ سے رہنمائی مانگی گئی، صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے تاریخی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نشاندہی کی شفاف الیکشن کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ہوناچاہیے، سپریم کورٹ نے کہا شفاف الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن اقدامات کرے، سینیٹ الیکشن میں بیلٹ سیکریسی حتمی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امیدہےالیکشن کمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے شفاف الیکشن یقینی بنائے گی ، زمینی حقائق اور وقت کے تقاضے مختلف ہیں، سپریم کورٹ کی رائے عمران خان کی 22سالہ جدوجہد کا اہم سنگ میل ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ کرپشن فری سوسائٹی کیلئے حکومت نے عملی اقدامات کئے ہیں، عمران خان سیاست میں آکر دونظریوں کی جنگ لڑرہےہیں ، ہم سب نے دیکھاکہ شفافیت کے مسئلے پر کون کس جگہ پر کھڑا تھا، ایک جانب اپوزیشن تھی جس نے ہمیشہ پیسے کی سیاست کی ہے، دوسری طرف پی ٹی آئی حکومت شفافیت کے عمل کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم جب قانون سازی کرتے ہیں تو ان کےذاتی مفادات رکاوٹ بنتےہیں، اپوزیشن پرانا پاکستان چاہتی ہے جس میں ہر چیز پیسے کے زور پر ہو، جمہوریت کاعملی مقصد ہے کہ عوام کے نمائندے عوام کی خدمت کریں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن امیدوار کودیکھیں توسب جانتے ہیں انھوں نےکیاکیا گل کھلائے ، ہم یہی امید کرتے ہیں کہ عمران خان کے نمائندے حفیظ شیخ جیتیں گے ، عوام ووٹ عمران خان اور اس کے نظریے کودیتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کامؤقف ہے ادارے آزاد اور بغیر دباؤ کام کریں اور ادارے آزادانہ اپنا کام احسن طریقے سے کرسکیں، الیکشن کمیشن مکمل طورپر آزاد ہے۔

پی ایم ڈی کے سینیٹ امیدوار کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یوسف رضاگیلانی پی ڈی ایم کے امیدوار ہیں، یوسف گیلانی کو امیدوار بنانے پرپی ڈی ایم کے اتحادیوں میں اختلاف ہے۔

سینیٹ انتخابات سے متعلق شبلی فراز نے کہا سینیٹ الیکشن میں مخصوص نشستیں ہوتی ہیں ، سینیٹ کی نشست کیلئے ٹکٹ دینے کا فیصلہ پارٹی کا ہوتا ہے ، پارٹی میں سینیٹ کی نشستوں پر فیصلے مشاورت کے بعد ہوتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا کہ شائد لانگ مارچ نہ ہو ، ہم نے تو یہی دیکھا ہے پی ڈی ایم والے قلابازیاں کھاتے رہتے ہیں ، فیصلے ہمارے بھی خلاف آئے ہیں ہم یہی چاہتے ہیں کہ فیصلے میرٹ پر ہوں ، ن لیگ سمجھتی ہے جو حق میں فیصلہ آئے وہ ٹھیک جو نہ آئے وہ غلط ہے، ہم نے ثابت کیا ہمارا اداروں پراعتمادہےجوفیصلہ آئے گا قبول ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں