118

تعلیمی ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ ایک ماہ کیلئے بند

میر پور آزاد کشمیر : کرونا کیسز میں اضافے کے باعث ضلع بھر میں مکمل لاک ڈاوٗن نافذ ہوگیا،لاک ڈاوٗن پر عمل درآمد کیلئے حکام نے مجسٹریٹس کو تعینات کردیا۔

تفصیلات کےمطابق کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث ضلع بھر میں لاک ڈاوٗن نافذ کردیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر نے ایک ماہ تک شادی ہالز بند رکھنے کی بھی ہدایات جاری کردیں۔

حکام نے لاک ڈاوٗن پر عمل درآمد کےلیے مجسٹریٹس تعینات کردئیے ہیں جبکہ تمام تعلیمی ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سیاسی و مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی جبکہ اشیائے خوردو نوش کی دکانیں ہفتے میں دو دن منگل اور جمعے کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلیں گی۔

ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پبلک پارکس، کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی۔

ڈی سی بھمبر کا کہنا ہے کہ ضلع بھمبر کی یوسی کسگمہ میں 14 روز کےلیے اسمارٹ لاک ڈاوٗن ہوگا اور اس دوران نماز جنازہ کے اجتماعات میں صرف 50 افراد شرکت کرسکیں گے جبکہ منگلا پلپ دھان گلی اور جاتلاں پل سیل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں