165

سانحہ مچھ کیخلاف کراچی کے مختلف مقامات پر دھرنا جاری ، راستے بند ، ٹریفک جام

کراچی : سانحہ مچھ کیخلاف کوئٹہ اور کراچی کے مختلف مقامات پر دھرنا جاری ہے ، ٹریفک پولیس نے شہریوں کومتبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مچھ واقعے کے خلاف کراچی کےمختلف علاقوں میں دھرنے جاری ہے ، علاقوں میں ابوالحسن اصفہانی روڈ،گلستان جوہر کامران چورنگی ، ملیر15،نارتھ کراچی پاورہاؤس چورنگی،نمائش چورنگی ، قائددآباد، شاہ فیصل،گلشن اقبال نیپاچورنگی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پردھرنےکےباعث ایک ٹریک بند کردیا گیا ہے جبکہ نمائش چورنگی سےصدرجانےوالےشہری کوریڈور تھری استعمال کریں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق نیپا چورنگی ٹریفک کیلئے بند ہے ، عوام متبادل راستہ اختیار کرتے ہوئے گلشن چورنگی سے مسکن جانے والا روڈ استعمال کریں۔

کراچی:دھرنےکےباعث شاہ فیصل کالونی ناتھا خان پل ٹریفک کیلئے بند ہے ، شاہ فیصل مل ایریا کی جانب ٹریفک کو متبادل راستہ دیا جا رہا ہے جبکہ لیاری ایکسپریس وےپر بدترین ٹریفک جام ہے ، گاڑیوں کی قطار لگ گئی ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز حکومتی وفد کے دھرنے کے شرکا سےمذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور شرکا نے وزیراعظم کی آمدتک دھرناختم کرنے سے انکار کردیا تھا، حکومتی وفدقاسم سوری،علی زیدی،زلفی بخاری پرمشتمل تھا۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ آپ کےجذبات سمجھتےہیں مگرجوکچھ ہوا،وہ ایک سازش ہے ، آپ سےوعدہ ہےوزیراعظم عمران خان یہاں ضرورآئیں گے۔

خیال رہے کوئٹہ میں سانحہ مچھ کے خلاف ہزارہ برادری کے دھرنے کو 4 دن بیت گئے، مغربی بائی پاس پر جاری دھرنے میں ورثا لاشوں سمیت احتجاج کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں