9

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وزیرستان شاکراللہ مروت بازیاب ہوگئے، بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ڈاکٹر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن وزیرستان جج شاکر اللہ مروت کو بازیاب کرالیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بحفاظت اپنے گھرپہنچ چکے ہیں۔

ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی رہائی کے بدلے اغواء کاروں کی شرائط تسلیم کرنے کا کوئی علم نہیں تاہم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی بازیابی بڑااقدام ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کاکریڈٹ ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی بحفاظت بازیابی ممکن ہوپائی۔

واضح رہے کہ سیشن جج وزیرستان کو ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سنگم سے نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر اغوا کیا اور اپنے ہمراہ لے گئے تھے جب کہ اغوا کاروں نے سیکیورٹی گارڈ کو رہا کر کے جج کی گاڑی کو نذر آتش کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں