137

‘پاکستان بی جے پی کے کشمیر کو ہندو ریاست بنانے کے ایجنڈے کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گا’

واشنگٹن: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیراکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان یواین سمیت ہر فورم پر بی جے پی کے کشمیر کو ہندو ریاست بنانے  کے ایجنڈے کیخلاف آواز اٹھائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیراکرم نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بی جے پی کشمیر کو ہندو ریاست بنانا چاہتی ہے، یواین سمیت ہر فورم پر بی جے پی ایجنڈے کیخلاف آواز اٹھائیں گے۔

یواین میں پاکستان کےمستقل مندوب کا کہنا تھا کہ ہیومن رائٹس کونسل میں50ممالک نےبھارت کیخلاف مشترکہ بیان دیا، عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر کے معاملے کی تحقیقات کرنا چاہتے ہیں لیکن بھارت عالمی اداروں کومقبوضہ کشمیرتک رسائی فراہم نہیں کررہا۔

منیراکرم نے کہا کہ بھارت اسوقت عالمی دباؤکاشکارہے، بھارت کشمیر کی حیثیت تبدیل کرکےخودپھنس گیاہے، ہمیں کشمیرکی آزادی کی جدوجہد کو قانونی حیثیت دلانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے جدوجہدآزادی کو دہشت گردی کا رنگ دینے کی ناکام کوشش کی، عالمی قوانین آزادی کی جدوجہد میں ہتھیار اٹھانے کی اجازت دیتےہیں، ہمیں بھارت کیخلاف عالمی دباؤبڑھاناہے۔

پاکستانی مندوب نے مزید کہا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربھارت پرعالمی دباؤبڑھایاجائےگا، کشمیریوں کویہ محسوس ہونا چاہیے کہ پاکستان ہمیشہ ان کے ساتھ ہے، پاکستان کےدوست ممالک بھی کشمیریوں کےساتھ ہیں۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ بھارت چندبڑےممالک کی حمایت کےباعث پابندیوں سےبچاہواہے، نومنتخب امریکی صدر، نائب صدر کشمیریوں کے حق میں بیان دے چکےہیں، دیکھنا یہ ہے کہ بائیڈن انتظامیہ میں بیانات پالیسی بنتےہیں یانہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ امریکاکی بھارت سےاسٹریٹیجک الائنس میں تبدیلی متوقع نہیں، ہمیں کوشش کرنی ہےکہ بائیڈن انتظامیہ کشمیریوں کی مکمل حمایت کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں