134

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید

اسلام آباد:  بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج نے منہ توڑ جواب دے کر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بگسر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی پوسٹوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 21 سالہ سپاہی حمید اور 35 سالہ نائیک شاہجہاں شہید ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں