121

بھارت پاکستان کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد : شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ پاکستان کے بارے میں غلط خبریں پھیلاتا رہتا ہے لیکن مودی اور ہندوتوا کا فلسفہ دنیا پر آشکار ہوچکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے نے سینیمار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانبسے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جاتا ہے جبکہ بھارت ہمارے ملک میں دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، بھارت کے عزائم کو بے نقاب کرنا ہوگا، انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہیں، ای یوڈس انفولیب کی حالیہ رپورٹ نے حقائق سے پردہ اٹھایا ہے۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کو کمزور کرنے کےلیے بھارت جھوٹ اور الزام تراشی کا سہارا لیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی انتہا پسند حکومت کے عزائم سے خطے کے امن کو خطرات ہییں، بھارتی ہتھکنڈوں پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں