gold 141

مارکیٹ میں سونے کے نئے نرخ کیا ہیں؟

ابوظہبی: اماراتی گولڈ مارکیٹ سے سونے کی نئی قیمتیں سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں دس گرام سونے کی قیمت 2200 درہم ہوگئی جبکہ ایک گرام سونے کا نرخ دو سو بیس درہم ریکارڈ کیا گیا ہے۔

امارات کی گولڈ منڈی میں ایک ملی گرام سونا بائیس فلس کا ہے۔ دنیا بھر میں گزشتہ روز سونے کے ریٹ اٹھارہ سو اٹھاون ڈالر سے اٹھارہ سو تریسٹھ ڈالر کے درمیان رہے۔

ایشیا میں سونے کے ریٹ اٹھارہ سو ستر ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد اٹھارہ سو ساٹھ ڈالر پر بند ہوئے۔

امریکی اقتصادی رپورٹ آج جاری ہوگی، جس کی وجہ سے سونے کے ریٹ اٹھارہ سو پچاس ڈالر سے اٹھارہ سو ستر ڈالر تک رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈالرستاوان پیسے مہنگا ہوکر ایک سوپچھہتر روپے چوبیس پیسے پر بند ہوا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرایک سو چھہتر روپےپانچ پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں