14

اسمگلنگ، گوشت کی بے تحاشا ایکسپورٹ، شدید بحران کا خدشہ

اسلام آباد: ملک سے اسمگلنگ اور گوشت کی بے تحاشا ایکسپورٹ کی وجہ سے ملک میں گوشت کا شدید بحران پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

مرکزی صدر آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن خورشید قریشی کا کہنا ہے کہ ملک سے زندہ جانوروں کی اسمگلنگ اور گوشت کی بے تحاشا ایکسپورٹ کی وجہ سے ملک میں گوشت کا شدید بحران پیدا ہونے کا خطرہ ہے، آنے والے دنوں میں گوشت کی قیمتوں میں پناہ اضافہ ہوگا، ایکسپورٹ کی ناقص پالیسیوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے، گوشت کی قیمتوں میں اضافے کے سبب سو سے زائد اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں جس تیزی سے ہوشرباء اضافہ ہوا ہے، اس سے ملک کے غریب توکیا متوسط طبقہ بھی پریشان ہوگیا، قوت خرید کی کمی سے کاروباری حلقہ بھی شدید متاثر ہوا ہے، ناقص پالیسیوں نے 25کروڑ عوام کو محروم کردیا ہے،گوشت عوام کی قوت خرید سے بہت دور ہو چکا ،گوشت کے پیشے سے وابستہ لاکھوں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں