166

گوگل میپس میں اینڈرائیڈ صارفین کیلئے منفرد فیچر شامل

نیویارک : گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کےلیے گوگل میپس میں ڈارک تھیم کا اضافہ کردیا جو کم روشنی والے علاقوں میں نیوی گیشن اور اسمارٹ فونز اور لیپ ٹاپ سے نکلنے والی روشنی سے آنکھوں پر پڑنے والے منفی اثرات سے بچانے میں انتہائی مفید ثابت ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کےلیے ڈارک موڈ متعارف کرایا گیا ہے جس کا آغاز ستمبر 2020 سے کیا گیا تھا تاہم یہ سہولت صرف چند صارفین تک محدود تھی جو بہت جلد تمام اینڈرائیڈ صارفین کی دسترس میں ہوگی۔

کمپنی نے ڈارک موڈ پر منتقل ہونے کا طریقہ کچھ یوں بتایا ہے۔

میپس کی سیٹنگ میں جاکر مینو کھولیں اور پھر نیچے کی جانب آئیں، جہاں آل ویز ان ڈارک تھیم کا آپشن موجود ہوگا، اس پر کلک کرکے سوئچ آن کردیں۔

خیال رہے کہ ڈیوائس تھیم کو ڈارک موڈ پر بدل کر بھی گوگل میپ پر ڈارک موڈ کو استعمالل کیا جاسکتا ہے جبکہ گوگل میپس پر ڈارک موڈ کو ان ایبل کرنے پر بھی ڈیوائس کی سسٹم تھیم بھی ڈارک ہوجائے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈارک موڈ کے علاوہ گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے مزید فیچرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

ان فیچرز میں گوگل میسجز میں پیغامات کو شیڈول کرنا، ٹاک بیک کا نیا ورژن، پاس ورڈ چیک اپ فیچر، گوگل اسسٹنٹ اپ ڈیٹس اور اینڈرائیڈ آٹو کے لیے نئے فیچرز شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں