13

ہبل ٹیلی اسکوپ میں خرابی، ناسا نے دوربین کے تمام آپریشنز معطل کردیے

واشنگٹن: ناسا کی خلا میں موجود ہبل ٹیلی سکوپ میں خرابی کے باعث ادارے نے خلائی دوربین کے تمام آپریشنز معطل کردیے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے ٹیلی سکوپ میں خرابی کے باعث اسے سیف موڈ میں ڈال دیا ہے اور خرابی کو دور کرنے کیلئے کام کا آغاز کردیا ہے۔

ناسا کے سائنسدانوں نے ہفتے کے اوائل میں ٹیلی اسکوپ میں نصب آلے Gyroscope میں موجود نقص کی نشاندہی کی جس کے بعد دوربین کی فعالیت کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔

خلائی ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیلی اسکوپ میں موجود گائروسکوپ غلط ریڈنگ دے رہا تھا۔ گائروسکوپ وہ آلہ ہوتا ہے جو اس بات کا تعین کرنے میں مدد کرتا ہے کہ دوربین کا رُخ کس طرف ہے۔

ایجنسی نے مزید کہا کہ ہبل ٹیلی اسکوپ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ تین گائرواسکوپ استعمال ہوتے ہیں جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں صرف ایک گائروسکوپ کے ساتھ بھی کام چلایا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں