126

آئی پی ایل میں پاکستانی کرکٹرز ہوتے تو شاداب مہنگے ترین کھلاڑی ہوتے

بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی کشیدگی نے کھیلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستانی کرکٹرز 2008 کے بعد سے اب تک آئی پی ایل کا حصہ نہ بن سکے تاہم کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو نے پاکستانی کرکٹرز کی اہمیت کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ نے آئی پی ایل کی مختلف فرنچائزز کے سامنے چند سوالات رکھے جس کے مطابق اگر پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل میں ہوتے تو سب سے زیادہ قدر کس کھلاڑی کی ہوتی، کونسے کھلاڑی کس پوزیشن پر کھیلتے اور سب سے زیادہ کس کرکٹر کی قیمت ہوتی، جس پر مختلف آئی پی ایل فرنچائزز نے 5 کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے۔

شاداب خان: لیگ اسپنر

آئی پی ایل فرنچائز کی نظر میں شاداب خان وہ کھلاڑی ہیں جو تنہا میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، شاداب کی گوگلی اور تیز رفتار گیند بلے بازوں کو پریشان کیے رکھتی ہے جب کہ وہ بہترین فیلڈر اور مکمل بلے باز بھی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شاداب میچ کے کسی بھی مرحلے میں بولنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں جنہوں نے 6.31 کی اکنامی ریٹ سے 43 میچز میں 58 وکٹیں حاصل کیں اور فرنچائز کی جانب سے ان کی قیمت 5 سے 6 کروڑ بھارتی روپے لگائی گئی ہے۔

حسن علی: فاسٹ بولر

فاسٹ بولر حسن علی دوسرے کھلاڑی ہیں جو آئی پی ایل فرنچائزز کی نظروں میں ہیں اور ان کی حالیہ کارکردگی کے باعث ان کی قیمت 3 سے 5 کروڑ بھارتی روپے لگائی گئی ہے۔

حسن علی پشاور زلمی، کومیلا وکٹورین، سیٹ کٹز اور نیوس پیٹروٹس کی طرف سے کھیلتے ہیں، جنہیں فاسٹ اوپننگ اوورز، سلو یارکرز کی وجہ سے اہمیت دی جارہی ہے، حسن علی نے 20.41 کی اوسط سے 54 میچز میں 70 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

محمد عامر: فاسٹ بولر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں