126

بھارت نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دیدی

ڈربن: بھارت نے 6 ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان جنوبی افریقی کپتان فاف ڈپلوسی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں ٹیم 8 وکٹوں پر 269 رنز بناسکی جب کہ مہمان بھارت نے ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 45.3 اوور میں باآسانی حاصل کرلیا۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے روہت شرما نے 20، شیکر دھاون 35، انجکایا ریہانے نے 79 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ کپتان ویرات کوہلی 119 گیندوں پر 112 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقا کے اور اندیل پھلکوایو نے 2 اور مورنی مورکل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کی تو کپتان ڈپلوسی نے 112 گیندوں پر سب سے زیادہ 120 رنز بنائے جس میں 2 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ دیگر پروٹیز بلے بازوں میں ڈی کوک 34، ہاشم آملہ 16، جے پی ڈومنی 12، کرس مورس 37 اور اندیل پھلکوایو 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے کلدیب یادیو نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، یوزوندرا چاہل نے 2، بھونیشور کمار اور جیسپرٹ بھمبرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر ویرات کوہلی کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا جب کہ پہلے میچ میں فتح کے بعد بھارت کو 6 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری بھی حاصل ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں