119

جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف اپنے ‘ پتے’ شو کر دیے

جنوبی افریقا نے پاکستان کےلیے 21 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک سیریز میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گے جب کہ اسکواڈ میں فاف ڈوپلیسی، رباڈا، ڈین ایلگر اور تبریز شمسی سمیت دیگر شامل ہیں۔

جنوبی افریقا کی ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں پر مشتمل 27 رکنی دستہ پاکستان آئے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے افریقی کرکٹ ٹیم کو بذریعہ برطانیہ آنے کی اجازت دے دی ہے جس کا سی اے اے کے شبعہ ایر ٹرانسپورٹ نے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقی کرکٹ کے پاکستان پہنچے پرکورونا ٹیسٹ کیا جائے گا اور پاکستان آمد پر کھلاڑیوں کو قرنطینہ میں بھی رکھا جائے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 فروری سے شروع ہوگا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹی ٹوینٹی میچز لاہور میں شیڈول ہیں جو ٹیسٹ سیریز کے بعد کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں