122

دورہ نیوزی لینڈ شان مسعود کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا

کرائسٹ چرچ: قومی ٹیم کے اوپنر بیٹسمین شان مسعود کے لیے دورہ نیوزی لینڈ ڈراؤنا خواب بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے اور دوسرے ٹیسٹ میں اوپنر شان مسعود خاطرہ خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، شان مسعود دوسری اننگز میں کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

شان مسعود دورے کے دوران مسلسل تین بار صفر پر پویلین لوٹ گئے اور دوٹیسٹ میچز کی چار اننگز میں صرف 10 رنز بناسکے۔

واضح رہے کہ شان مسعود نے 24 ٹیسٹ کی 45 اننگز میں 30 کی اوسط سے 1378 رنز بنارکھے ہیں، انہوں نے 4 سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں اسکور کررکھی ہیں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز 6 کھلاڑی آؤٹ 659 رنز پر ڈیکلیئر کی، قومی ٹیم کو کیوی ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 354 رنز درکار ہیں اور اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔

دوسری اننگز میں اوپنر شان مسعود پھر ناکام ثابت ہوئے اور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، عابد علی 7 اور نائٹ واچ میں محمد عباس ایک رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کیوی ٹیم کو پاکستان کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں