103

کیوی کپتان ولیمسن ٹیسٹ میں کتنی ڈبل سینچری بناچکے؟

کرائسٹ چرچ: پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کیوی کپتان نے پاکستانی بولرز کا بھرکس نکالتے ہوئے کیریئر کی چوتھی ڈبل سینچری بناڈالی اس کے علاوہ چوتھی وکٹ کی شراکت کا بھی نیا ریکارڈ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق کیوی کپتان کین ولیمسن نے پاکستان کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی ڈبل سینچری اسکور کی، پاکستان کے خلاف ولیمسن نے 238 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ڈبل سینچری بنانے کے لئے وہ 667 منٹ کریز پر رہے، اس دوران انہوں نے 364 بالز کا سامنا کیا، پاکستان کے خلاف ولیمسن کی عمدہ اننگز میں 28 چوکے بھی شامل تھے۔

اس سے قبل گذشتہ سال دسمبر میں بھی ويسٹ انڈيز کيخلاف پہلے ٹيسٹ ميں نيوزی لينڈ کے کپتان کين وليمسن نے شاندار بيٹنگ کرتے ہوئے کيرئير کی تيسری ڈبل سنچری بنائی تھی، وليمسن نے 412 گيندوں پر 34 چوکے اور 2 چھکے لگا کر 251 رنز کی اننگز کھيلی تھی۔

دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے ولیمسن نے اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سینچری سال 2015 میں سری لنکا کے خلاف بنائی تھی، سری لنکا کے خلاف عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے ولیمسن نے 242 رنز اسکور کئے، اپنے کیریئر کی دوسری ڈبل سینچری بنگلہ دیش کے خلاف سال 2019 میں بنائی، یہاں ان کا اسکور 200 رہا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں