128

قائد اعظم ٹرافی: حسن علی نے بیٹنگ میں بھی مخالف ٹیم کے چھکے چھڑا دئیے

کراچی: قائد اعظم ٹرافی سال دوہزار بیس کے سنسنی خیز مقابلے اپنے اختتام کو پہنچے، فاسٹ بولر حسن علی نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں کیریئر کی پہلی سینچری اسکور کرتے ہوئے ناقدین کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کے درمیان قائد اعظم ٹرافی کا فائنل کے لئے خوب مقابلہ ہوا، سینٹرل پنجاب کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی نے شاندار آل راؤنڈر پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرسٹ کلاس میں پہلی سینچری اسکور کی ، ان کی شاندار اننگز میں سات چھکے اور دس چوکے شامل تھے، حسن علی نے میدان کے چاروں اطراف شاندار اسٹروک کھیلے، فرسٹ کلاس سیزن میں سینچری بنانے کے لئے حسن علی نے صرف 61 گیندوں کا سامنا کیا

اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کے درمیان فائنل کے لئے معرکہ آرائی ہوئی، کے پی کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کے پی فائنل میچ کی پہلی اننگز میں 300 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، کامران غلام 76، عادل امین 71 اور اسرار اللہ 61 رنز بناکر نمایاں رہے،سینٹرل پنجاب کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی نے 4، وقاص مقصود نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں