147

محمد رضوان نے دوسرے ٹیسٹ کیلیے ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ دیدیا

لاہور:قائم مقام کپتان محمد رضوان نے دوسرے ٹیسٹ کیلیے ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ دیدیا۔

کرائسٹ چرچ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آخری میچ ہمیشہ بہت اہم ہوتا ہے،ابتدائی دونوں ٹی ٹونٹی میچز ہارنے کے بعد ہم نے آخری میچ میں کامیابی حاصل کی، آخری ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے سے جو مومنٹم پکڑا اس کا ٹیسٹ میچ میں فائدہ ہوا، سیریز ابھی ہمارے ہاتھ سے نہیں نکلی، تمام کھلاڑی پر اعتماد ہیں،ہمارے پاس ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کا موقع ہے،بابراعظم ایک بہادر کھلاڑی ہیں،انہوں نے پہلے بھی بہت قربانیاں دی ہیں۔

بابراعظم کا ماننا ہے کہ ابھی انہیں مکمل فٹنس کے لیے وقت درکار ہے، وہ سو فیصد فٹ ہوئے بغیر ملک کی نمائندگی کا نہیں سوچ سکتے،بابراعظم جیسے کھلاڑی کے ٹیم میں نہ ہونے سے فرق پڑتا ہے،نوجوان کھلاڑیوں کے لئیے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا وقت ہے،بابر اعظم جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں واپس آئیں گے تو اچھا کمبی نیشن بنے گا،دوسرے ٹیسٹ کیلیے ٹیم میں تبدیلیوں کا سوچا ہوا ہے، ابھی مل بیٹھ کر فیصلہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں