124

یاسرشاہ نے اپنی ٹیسٹ کیپ ایک تماشائی کو تحفے میں دیدی

ماؤنٹ مانگونئی: قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسرشاہ منگنوئی ٹیسٹ کے دوران اپنی کیپ ایک تماشائی کو تحفے میں دیدی۔

منگنوئی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کے دوران لیگ اسپنر نے باؤنڈری کے قریب سے اپنی ٹیسٹ کیپ فضا میں اچھال دی، اس کو کیچ کرنے والا نوجوان خوشی سے نہال ہوگیا اور کیپ پہن کر تصاویر بنوانا شروع کر دیں، آس پاس موجود دیگر تماشائی بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا نظر آئے۔

کمنٹیٹرز بھی دلچسپ تبصرہ کرتے رہے، ان کا کہنا تھا کہ کرکٹرز اپنے پرستاروں کو شرٹس اور سوینئرز وغیرہ تحفے میں پیش کرتے رہتے ہیں مگر کسی کو ٹیسٹ کیپ دیتے ہوئے پہلی بار دیکھ رہے ہیں،  اچانک ملنے والا تحفہ نوجوان کو زندگی بھر یاسر شاہ اور پاکستان ٹیم کی یاد دلاتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں