113

ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ میں رضوان اورفہیم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ، پاکستان فالو آن سے بچ گیا

نیپیئر: ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے 431 رنز کے جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی تاہم محمد رضوان اور فہیم اشرف کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے بدولت قومی ٹیم فالو آن سے بچنے میں کامیاب ہوگئی۔ 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ماونٹ منگنوئی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 431 رنز  بناکر آؤٹ ہوئی جس کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی، کپتان محمد رضوان اور فہیم اشرف کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خوا کارکردگی کا مظاہرہ نہ دکھاسکا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری جب شان مسعود 10 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے جس کے بعد نائٹ واچ مین عباس علی بیٹنگ کے لیے آئے اور کھیل کے تیسرے روز 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سابق کپتان اظہر علی 5، حارث سہیل 3، فواد عالم 9 اور یاسر شاہ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ عابد علی 25 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے۔

پاکستان کی 6 وکٹیں 80 رنز پر گرگئی تھیں اور ٹیم کو فالو آن کے خطرے کا سامنا تھا تاہم کپتان محمد رضوان اور فہیم اشرف نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف نصف سنچریاں اسکور کیں بلکہ فالو آن کا خطرہ بھی ٹال دیا۔

کپتان محمد رضوان اور فہیم اشرف کے درمیان 107 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی اس دوران دونوں بلے بازوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں تاہم بدقسمتی سے محمد رضوان 71 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔

فہیم اشرف کیریئر بیسٹ 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے لیکن بدقسمتی سے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری مکمل نہ کرسکے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ اور کائل جمیسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ایک وکٹ نیل ویگنار کے حصے میں آئی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 431 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کیوی کپتان کین ولیمسن 129 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ بی جے واٹلنگ 73،  راس ٹیلر 70 اور ہینری نکولس 56 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، یاسر شاہ نے 3 جب کہ فہیم اشرف، محمد عباس اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں