151

بائیں ہاتھ کے اوپنرامام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر

لاہور: بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہرہوگئے۔

بائیں ہاتھ کے اوپنرامام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے جس کے بعد ٹیم منیجمنٹ نے امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

امام الحق کل شام ساڑھے چھ بجے آکلینڈ سے لاہور روانہ ہوجائیں گے۔ ٹریننگ کے دوران امام الحق کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگی تھی۔

بابر اعظم کا ری ہیب پروگرام نیوزی لینڈ میں جاری ہے۔ میڈیکل پینل کے مطابق بابر اعظم کی انجری میں بہتری آرہی ہے۔ بابراعظم نے ہارڈ بال سے ناکنگ کا آغاز بھی کردیا ہے۔ بابراعظم کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت کا فیصلہ کرائسٹ چرچ میں شیڈول ٹیسٹ میچ سے قبل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں