146

پاک نیوزی لینڈ‌ پہلا ٹیسٹ: دن کے اختتام پر کیویز نے 222 رنز بنالیے

ترنگا : پاکستان نیوزی لینڈ جاری پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے 222 رنز بنالئے، پاکستانی فیلڈر نے پہلے روز تین کیچ ڈراپ کئے۔

تفصیلات کے مطابق ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی فیلڈرز نے ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا اور تین کیچ ڈراپ کئے، جن میں سے دو کیچ کیوی کپتان کین ولیمسن کے تھے، ولیمسن نے ڈراپ کیچز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 94 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ ہیں، ان کے ساتھ ہینری نکولس42 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کی۔

اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میں قومی کرکٹ ٹیم نے میزبان ٹیم کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی پُراعتمادہیں، اچھاکھیل پیش کرینگے، ٹاس سے قبل ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کرائی گئی تھی۔

میچ کا آغاز ہوتے ہی چار رنز کے نقصان پر شاہین آفریدی نے میزبان ٹیم کے ٹام لیتھم کا شکار کیا، جس کے بعد نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 13 رنز پر گری، جب ٹام بلنڈل 5 رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے، شاہین شاہ آفریدی نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 133 رنز پر کیویز کی تیسری وکٹ بھی گرائی، راس ٹیلر کو 70 رنز پر پویلین بھیجا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں