130

کیویز کے دیس قومی شاہینوں کے دوسرے روز بھی ٹریننگ سیشن، پریکٹس میچ کھیلا گیا

کوئنز ٹاون: (دنیا نیوز) کیویز کے دیس قومی شاہینوں کے دوسرے روز بھی ٹریننگ سیشن ہوئے، پریکٹس میچ بھی کھیلا گیا، بولرز اور بلے بازوں کو الگ الگ ٹارگٹس دیئے گئے۔

کوئنز ٹاؤن میں قومی شاہینوں کی کرکٹ مصروفیات جاری ہیں، خوبصورت موسم اور مناظر میں کھلاڑی اِن ایکشن ہوئے اور ٹریننگ کی۔ کوچز کی زیر نگرانی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے سیشن ہوئے۔ قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلا گیا جس میں بولرز اور بیٹسمین کو سینیریو بیسڈ مختلف اہداف دئیے گئے۔

مصباح الحق کی سربراہی میں کوچنگ اسٹاف نے مختلف تجربات کیلئے پلان بنا لئے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز اٹھارہ دسمبر سے شروع ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں