117

اسکواش کے شائقین کےلیے اچھی خبر

اسلام آباد :  پاکستان اسکواش فیڈریشن ایشین اسکواش ٹیم چیمپین شپ اور کامن ویلتھ گیمز میں مرد وخواتین کھلاڑیوں کو بھجوائے گی۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کی جانب سے جاری  کردہ تفصیلات کے مطابق ایشین اسکواش ٹیم چیمپین شپ برائے ویمنز اور مینز 21 سے 25 مارچ تک کوریا میں کھیلی جائے گی جبکہ کامن ویلتھ گیمز رواں سال 4 سے 15 اپریل تک آسٹریلیا میں ہو گی۔

دونوں ایونٹ قومی ٹیم کے انتخاب کےلئے ٹرائلز گزشتہ روز مصحف علی اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گئے ہیں جو 16 فروری تک جاری رہیں گے۔

 ٹرائلز میں مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔ مردوں میں اسرار احمد، حماد فرید، طیب اسلم، عاصم خان، فرحان زمان، مہران جاوید، کاشف آصف، منصور زمان اور عباس زیب شامل ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں سعدیہ گل، فضا ظفر، زویا خالد، ماریا طور، صائمہ شوکت، رفعت خان، مدینہ ظفر، کومل اور ایمن شہباز ٹرائلز میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں