109

سوئٹزر لینڈ کے یخ بستہ مقام پر آج کرکٹ کے گرما گرم مقابلے ہوں گے

برن ‘ سوئٹزر لینڈ کے یخ بستہ مقام پر آج کرکٹ کے گرما گرم مقابلے ہوں گے۔ شعیب اختر، بوم بوم آفریدی، لیستھ ملنگا اور وریندر سہواگ برف سے ڈھکے میدان پر ان ایکشن ہوں گے۔ جمی ہوئی جھیل کرکٹ کا میدان بنے گی۔ دنیا کے نامور کرکٹرز اب برفیلے میدان پر چوکے چھکے لگائیں گے۔

ٹھنڈے اور پھسلتے میدان پر آفریدی الیون اور سہواگ الیون میں زور کا جوڑ پڑے گا۔ پہلا ٹی ٹونٹی آج ساڑھے تین بجے دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔ یخ بستہ موسم میں شائقین کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم، عبد الرزاق، شعیب اختر اور ملنگا سمیت دیگر انٹرنیشنل پلیئرز کو ان ایکشن دیکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں