127

سوئٹزرلینڈ کے برف پوش میدانوں میں کل سے سجے گا کرکٹ کا میدان

  سوئٹزرلینڈ کے برف پوش میدانوں میں کل سے سجے گا کرکٹ کا میدان ، دنیا بھر سے سپر اسٹارز جلوہ دکھائیں  گے ۔  شعیب اختر، وریندر سہواگ اور عبدالرزاق جمی ہوئی جھیل کی سطح پر کرکٹ کھیلیں گے  ۔ سینٹ مورٹرز میں 8اور 9 فروری کو دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے ۔

اسٹیڈیم میں اسٹار کھلاڑیوں کو کرکٹ کھیلتے تو سب نے ہی دیکھا ہوگا لیکن اب میلہ سجے گا سوئٹزرلینڈ کی جمی ہوئی برف پر،پاکستان ،بھارت سمیت دیگر ممالک کے نامور کرکٹرز بھی ان ایکشن ہوں  گے ۔

سینٹ مورٹرز میں آٹھ اور نو فروری کو مختصر فارمیٹ کے بڑے مقابلے ہوں گے  ۔ پہلی بارلیجنڈزکرکٹرز  شرکت کرکے ایونٹ کو چارچاند لگائیں گے ۔

تیز ترین گیندوں سے بیٹسمینوں کے ہوش اڑانے والے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر ایکشن میں ہوں گے تو سابق بھارتی بیٹنگ پاور ہاؤس وریندر سہواگ ایک بار پھر بلے کی طاقت دکھائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں