122

کینیڈین وزیراعظم ہرفن مولا نے شاندار ٹینس کھیل کر لوگوں کو حیران کردیا

اوٹاوا : کینیڈین وزیراعظم ہرفن مولا نے شاندار ٹینس کھیل کر لوگوں کو حیران کردیا۔ جسٹم ٹروڈو ٹینس کھیلتے ہوئے لوگوں میں گھل مل بھی گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا ایک اور دل لبھانے والا انداز سامنے آگیا، جب وہ ٹینس کھیلتے ہوئے لوگوں میں گھل مل گئے۔

ٹروڈو نے حال ہی میں ایک پبلک میٹنگ سے قبل ننھے ریکٹ سے جسٹن نے ٹینس کھیلا اور ایسے شاٹ لگائے کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

صرف یہی نہیں بعدازاں جسٹن عوام سے گھل مل گئے۔ پینتالیس سالہ جسٹن ٹروڈو کواگر ہر فن مولا کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کیونکہ وزیر اعظم کی کرسی سنبھالتے ہی انہوں نے نرالے انداز سے سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں