23

ریحام خان نے طلاق کی افواہیں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لندن: پاکستان نژاد برطانوی صحافی اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے طلاق کی افواہیں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

ریحام خان نے اپنے شوہر مرزا بلال کے ساتھ ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل طلاق کی خبروں پر اپنی خاموشی توڑ دی۔

طلاق کی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ چاہیں 12 بار شادی کریں اور 12 بار طلاق لیں اس سے کسی کو مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔

https://www.instagram.com/reel/Czi1jz4os0p/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading

انہوں نے کہا کہ ان کی شادی کے معاملات سے کسی کو فرق نہیں پڑنا چاہئے، افواہیں پھیلانے والے اگر اپنی زندگی پر یہ قیمتی وقت صرف کریں تو زیادہ بہتر ہوسکتا ہے۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو دوسروں کی شادی شدہ زندگی سے زیادہ اپنے پیشے، اپنے بچوں اور اپنی بہن کی شادی کی فکر کرنی چاہئے۔

واضح رہے کہ ریحام خان نے پچھلے برس دسمبر میں مرزا بلال سے تیسری شادی کی تھی، اس سے قبل وہ اعجاز رحمان اور عمران خان سے شادی کے بعد طلاق لے چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں