108

مچھ واقعے کیخلاف دھرنا ، شارع فیصل پر مشتعل افراد کا پتھراؤ، 5 موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی

کراچی : مچھ واقعے کے خلاف دھرنے میں شارع فیصل پر راستہ روکنے پر شہریوں اور مظاہرین میں تصادم ہوا، اس دوران مشتعل افراد نے پتھراؤ اورتوڑپھوڑ کی اور 5 موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی۔

تفصیلات کے مطابق مچھ واقعے کے خلاف کراچی کے 29مقامات پر دھرنا جاری ہے، راستے بند ہونے کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شارع فیصل پر راستہ روکنے پر شہریوں اور مظاہرین میں تصادم ہوا، اس دوران مشتعل افراد نے پتھراؤ اورتوڑپھوڑ کی اور 5 موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 10سے12لڑکے شہریوں پر پتھراؤ کررہے تھے ، شہریوں کی درخواست تھی کوئی راستہ توچھوڑ دیں ، مظاہرین کےنہ ماننےپرشہریوں کا جھگڑا ہوا۔

سانحہ مچھ کے خلاف مائش چورنگی سمیت دیگرمقامات پرمظاہرین موجود ہے، ناتھا خان،کالونی گیٹ،کامران چورنگی، جوہر موڑ ، صفورا چورنگی، ابوالحسن اصفہانی روڈ،نیپاچورنگی ، ملیر 15، اسٹارگیٹ، پاورہاؤس، انچولی، فائیواسٹارچورنگی ، ٹاور، عائشہ منزل، ناظم آباد 7 نمبراوردیگرمقامات پردھرنا جاری ہے۔

ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری متبادل راستے اختیار کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں