5

لاہور میں لڑکی کو بلیک میل کرنے والا لڑکا گرفتار، ویڈیو سامنے آگئی

لاہور: سیف سٹی نے لڑکی کو بلیک میل کرنے والا لڑکا گرفتار کروا دیا۔

بلیک میلر لڑکے نے ٹک ٹاک پر لڑکی کی ویڈیوز اپ لوڈ کی تھیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

متاثرہ لڑکی نے کوٹ لکھپت کے علاقے سے 15 ایمرجنسی پر کال کی تو سیف سٹی ٹیم نے لڑکی کی شکایت پر فورا کوٹ لکھپت پولیس کو موقع پر بھجوایا اور کیمروں کے ذریعے لڑکی کو کال کے دوران لائیو مانیٹر بھی کیا جاتا رہا۔ سیف سٹی کیمروں سے ملزم کو ٹریس کیا اور گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

خواتین اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے موبائل میں ’’ویمن سیفٹی ایپ‘‘ انسٹال کریں۔ ویمن سیفٹی ایپ کے الرٹ 15 اور لائیو چیٹ فیچرز سے وہ فوری مدد حاصل کرسکتی ہیں۔ اب تک 3 لاکھ سے زائد خواتین پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کر چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں