132

پاکستانی حاجیوں کے لئے خوشخبری

اسلام آباد : سعودی وزارت حج نے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 سے بڑھا کر ایک لاکھ 84 ہزار 210 کرنے کا عندیہ دے دیا۔

وزارت مذہبی امور ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی وزارت حج سے معاہدے کے موقع پر گزشتہ سال پاکستان کو 5 ہزار کا اضافی کوٹہ دینے کا  معاملہ بھی زیر غور آیا، سعودی حکام نے وزیر مذہبی امور کو یقین دلایا کہ رواں سال پاکستان کے حج کوٹے میں 5 ہزار کا اضافہ کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تاحال تحریری طور پر سعودی وزارت حج سے وزارت مذہبی امور کو حج کوٹے میں اضافے سے متعلق باضابطہ طور پر مطلع نہیں کیا، توقع کی جارہی ہے کہ رواں سال سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے حج کوٹے میں اضافہ کردیاجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حج کوٹے میں اضافہ کردیا گیا تو یہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز میں تقسیم کیا جائے گا کیونکہ حج پالیسی میں اس حوالے سے اعلان کیا جاچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں