173

امریکا میں شوہر نے کورونا کا شکار بیوی کو گولی مارکر خودکشی کرلی

کنیکٹکٹ:ریاست کنیکٹیکٹ میں شوہر نے کورونا وائرس کا شکار بیوی کو گولی مارکر اپنی بھی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں شوہر نے کورونا وائرس کا شکار بیوی کو گولی مار کر خود بھی خودکشی کرلی، پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت 59 سالہ جان لیکیوری کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ان کی بیوی کا نام سنڈی لیکیوری ہے، جان نے اپنی بیوی کو سوتے ہوئے گولی ماری اور پھر بیوی کے سرہانے لیٹنے کے بعد خود کو بھی گولی مارلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جان نے ممکنہ طور پر بیوی کو کورونا وائرس کی وجہ سے گولی ماری تاہم قتل کی اصل وجہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے اور مکمل تحقیقاتی رپورٹ آنے تک کچھ نہیں کہا جاسکتا، جان لیکیوری مشہور وکیل ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

پولیس کے مطابق جان لیکیوری نے خود بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا اور رپورٹ کا انتظار کررہے تھے جب کہ ان کی ساس کو بھی کورونا وائرس تھا جن کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں