144

ایف سی بلوچستان کاآپریشنز ، 11 مشتبہ افراد گرفتار

راولپنڈی    ایف سی بلوچستان کے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ہمراہ خفیہ آپریشنز کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز سرخاب میں افغان مہاجرین کیمپ ، وادی کنک اور بولان کے علاقے دریائے مورو میں کیے گئے ۔ دوران آپریشن 11 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے جن سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ۔ اس کے علاوہ بارودی سرنگیں ، دھماکہ خیز مواد ، ڈیٹونیٹرز اور فیوز بھی برآمد کیئے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں