174

پاکستان میں کورونا سے مزید 64 ہلاکتیں ، ایک ہزار361 افراد بھی متاثر

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا نے مزید 64 افراد کی جان لے لی اور ایک ہزار361 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد  12 ہزار 772  اور فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 281 تک جا پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٰٹر نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ملک میں 24 گھنٹے میں مزید 64 کورونا کے مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 12ہزار772 ہوگئی۔

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں 40ہزار906 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک ہزار361 کورونا کیسز سامنے آئے ، جس کے بعدکوروناکےفعال کیسزکی تعداد23ہزار281 جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار 941 تک جا پہنچی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٰٹر نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں مزید ایک ہزار 681 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے جبکہ ملک میں تاحال 88لاکھ 31ہزار892 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار 89 ، پنجاب میں ایک لاکھ 69 ہزار474، خیبر پختونخوا 71 ہزار490 اور بلوچستان19 ہزار10 ہوگئی جبکہ گلگت بلتستان4 ہزار 955 اور آزاد کشمیر10 ہزار22 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

خیال رہے پاکستان میں کرونا وائرس ویکسی نیشن کے لیے 65 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا تھا، اسد عمر کا کہنا تھا کہ اپنا شناختی کارڈ نمبر ٹائپ کر کے 1166 پر ایس ایم ایس کردیں، اس گروپ کے لیے ویکسی نیشن کا آغاز مارچ سے ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں