149

وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن صدر سے ملاقات

کولمبو : وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن صدر گوٹا بایا راجا پکسے سے ملاقات کی ، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ سری لنکا کامیابی سے جاری ہے ، وزیراعظم نے دورے کے دوسرے دن کے آغاز پر سری لنکا کے صدرگوٹا بایا راجا پکسے سے ملاقات کی ، ملاقات میں دوطرفہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد سری لنکن صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

گزشتہ روز وزیراعظم نے وزیراعظم سری لنکا سے ملاقت کی تھی، جسمیں اہم امور پر بات چیت کی گئی اور دونوں سربراہان نے دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا۔

اس دوران تجارت،سرمایہ کاری اورسائنس و ٹیکنالوجی کی یادداشتوں پردستخط ہوئے، وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کو سی پیک سے فائدہ اٹھانےکی پیش کش کی۔

سری لنکن ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سری لنکاسی پیک کےزریعےوسط ایشائی ریاستوں تک رسائی حاصل کرے جبکہ سری لنکن وزیراعظم نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کےساتھ مختلف شعبوں میں تعاون برقرار رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں