172

رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپس کن طلبا کو دی جائے گی ؟

لاہور : معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپ 50 فیصد میرٹ اور 50 فیصد ضرورت مند طلبا کو دیئے جائیں گے، طلبا وطالبات موبائل ایپ کے ذریعے اپلائی کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کے ویژن اسلامی فلاحی ریاست کی جانب بزدار حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ہونہار ،مستحق طلبا کیلئے رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا ، 14891 انٹرمیڈیٹ اور بی ایس آنرز طلبا کو 41 کروڑ 70لاکھ روپے کے وظائف ملیں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپس سے کالجز اور جامعات کے طلبا مستفید ہوں گے ، جس کابجٹ1ارب روپےتک بڑھاکر پروگرام کا دائرہ کاروسیع کیا جائے گا، اسکالرشپ 50 فیصد میرٹ اور 50 فیصد ضرورت مند طلبا کو دیئے جائیں گے، طلباوطالبات موبائل ایپ کےذریعےاپلائی کرسکیں گے۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اسکالر شپ رقوم بینکوں کےذریعےفراہم کی جائیں گی، گریڈ 1سے 4تک ملازمین کے بچوں کا کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے ، نوجوان سرمایہ ہیں ،حصول علم کیلئےسہولتیں فراہم کرناترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں