118

وزیراعظم عمران خان سری لنکن ہم منصب کی دعوت پر سری لنکا روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سری لنکن ہم منصب کی دعوت پر سری لنکا روانہ ہوگئے، دورے میں عمران خان سری لنکن صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں  اور وفودکی سطح کے مذاکرات کی قیادت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دوروزہ سرکاری دورے پر سری لنکا روانہ ہوگئے ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ مران خان سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجاکی دعوت پردورہ کر رہے ہیں ، وزیراعظم عمران خان کا سری لنکا کا دورہ 2دن پر مشتمل ہوگا، منصب سنبھالنے کےبعد عمران خان کاسری لنکا کایہ پہلا دورہ ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سری لنکن صدراورہم منصب سےملاقات کریں گے، ملاقوں میں تجارت، سرمایہ کاری سمیت دیگرامور میں دو طرفہ تعاون پربات ہوگی جبکہ دونوں ممالک کےدرمیان مختلف امورمیں مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط ہوں گے۔

وزیراعظم آفس نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم جوائنٹ ٹریڈ اینڈانویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے ، پاکستان اور سری لنکادوستی کےدرمیان 1948 سے دوستی کا مضبوط تعلق قائم ہے ، دورہ دونوں ملکوں کےتعلقات ،تعاون کے فروغ میں مددگارثابت ہوگا۔

یاد رہے سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کے وفد کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان کے دورےسے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبوں کی راہ ہموار ہوگی ، جو دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں