158

آئندہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کے استقبال کیلئے تیار ہیں، سری لنکن وزیراعظم

کولمبو: سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کے وفد کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئندہ ہفتے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کے وفد کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہیں، اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

سری لنکن وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورےسے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبوں کی راہ ہموار ہوگی ، جو دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچائے گی۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان23 اور چوبیس فروری کو سری لنکا کا سرکاری دورہ کریں گے، عمران خان سری لنکاکے وزیراعظم مہندا راجاکی دعوت پردورہ کرکریں گے ، اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا یہ سری لنکا کا پہلا دورہ ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دورے کے دوران سری لنکن صدر،وزیراعظم مہینداراجاسےملاقاتوں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے مابین وفودسطح مذاکرات کی قیادت کرٰن گے۔

مذاکرات میں دوطرفہ تجارت،صحت،تعلیم،زراعت بات چیت کی جائے گی اور دو طرفہ امور کے علاوہ اہم علاقائی،بین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیاجائے گا جبکہ دونوں ممالک میں پارلیمانی تبادلے کو فروغ دینےکیلئے بات چیت کی جائے گی۔

پاک سری لنکاپارلیمانی دوستی ایسوسی ایشن کی تشکیل نوکااعلان کیاجائے گا اور دوطرفہ تعاون بڑھانےکیلئےمتعددمعاہدوں پردستخط کئے جائیں گے جبکہ وزیراعظم مشترکہ تجارت اورسرمایہ کاری کانفرنس میں بھی حصہ لیں گے ، کانفرنس کامقصد دونوں ممالک میں تجارت،سرمایہ کاری کوفروغ دیناہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں