150

ملک میں کرونا وائرس کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز میں کمی آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 13 سو 40 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 846 ہوچکی ہے۔

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 81 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 36 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 12 ہزار 563 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 33 ہزار 202 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 42 ہزار 332 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 86 لاکھ 44 ہزار 847 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس ک 16 سو 4 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں