156

کرونا کے وار جاری، 24 گھنٹے میں‌ مزید 1245 افراد کرونا میں‌ مبتلا

اسلام آباد : کرونا وائرس کے ملک بھر میں وار جاری ہیں، چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 40 کرونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کرونا وائرس سے متعلق جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 245 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ 68 ہزار 506 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں چالیس مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 527 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ مزید کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 139 ہوگئی، جس میں سے 1626 کیسز تویشناک نوعیت کے ہیں۔

اعداد و شمار کے اجراء کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک 34 ہزار 754 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک مجموعی طور پر 86 لاکھ 2 ہزار 515 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ اکیتس ہزار 840 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد 255039، خیبرپختونخوا میں 70493، پنجاب میں 166242، اسلام آباد میں 43145، بلوچستان میں 18967 جبکہ آزاد جموں کشمیر 9673 اور گلگت بلتستان میں 4947 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں