141

سینیٹ میں لیگی امیدواروں کی ٹکٹیں مریم نواز فائنل کریں گی

لاہور: 

ن لیگ کے امیدواران کے لیے سینیٹ کی ٹکٹیں مریم نواز فائنل کریں گی۔

اعلیٰ قیادت کے اعتماد نے مریم نواز کو قومی سیاسی دھارے کے لیے لازم وملزم قرار دیدیا تاہم آئندہ عام انتخابات کی ٹکٹیں دینے  کا اختیار بھی مریم نواز کے پاس محفوظ رہے گا جب کہ پارٹی کی مشاورتی کونسل صرف امیدواران کا ڈیٹا اکٹھا کرے گی۔

لیگی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی اعلی قیادت مریم نواز کی سیاسی بصیرت کو مکمل طور پرفعال بنانے میں ان کو سیاسی طور پرطاقتور بنا رہی ہے، اس ضمن میں سیاسی جلسے جلوس، عوامی رابطہ مہم، لیگی ورکرز کو ذمے داریاں عائد کرنے کیساتھ ساتھ مریم نواز کو سینیٹ کے انتخابات میں ن لیگ کے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کے علاوہ آئندہ عام انتخابات میں بھی ٹکٹیں دینے کا اختیار دیا جا رہا ہے جس سے ان کے سیاسی قد کو قومی سطح پر بڑھایا جا رہا ہے تاہم مریم نواز کے سیاسی فیصلوں پر پارٹی متفق ہو گئی جس کا آغاز سینیٹ کے انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم سے کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں