154

بلند ترین چوٹی ‘کے ٹو’ پر لاپتہ کوہ پیماؤں سے متعلق کل اہم پریس کانفرنس کی جائےگی

اسکردو: دنیاکی دوسری بلندترین چوٹی پر لاپتہ کوہ پیماوں سے متعلق کل اہم پریس کانفرنس کی جائےگی، کوہ پیماؤں کولاپتہ ہوئے 9 روز گزر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کے2پر کوہ پیمائی کی تاریخ کاغیرمعمولی سرچ آپریشن جاری ہے ، کے2ورچوئل اینڈفیزیکل بیس کیمپ معاونین کی جانب سے پریس ریلیز دی گئی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ کوہ پیماوں سے متعلق کل اہم پریس کانفرنس کی جائےگی۔

پریس ریلیز میں کہا ہے کہ سرچ آپریشن کےدوران سیکڑوں سیٹلائٹ تصاویرلی گئیں، سیٹلائٹ تصاویرسےممکنہ مقامات کی نشاندہی کی گئی، ایف 16 طیارے سےفوٹوگرافک سروےکیاگیا۔

پریس ریلیز کے مطابق سنتھٹک آپرچرریڈارٹیکنالوجی سےبھی معلومات حاصل کی گئیں، سنتھٹک آپرچرریڈارٹیکنالوجی سےسلیپنگ بیگ، ٹینٹ اور پیڈز کی نشاندہی ہوئی، آرمی،صوبائی حکومت کےتعاون کےشکرگزارہیں۔

خیال رہے دنیاکی دوسری بلندترین چوٹی پرکوہ پیماؤں کولاپتہ ہوئے9روز گزر گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں