130

ْ عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد   چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کی نظر میں وزیر اعظم ریاستی اداروں کا غلط استعمال کر سکتا ہے ۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نوازشریف نے کے پی کے حکومت سے متعلق جھوٹ بولے ۔ وہ پولیس، صحت اور تعلیمی اصلاحات پر کے پی کے کے عوام سے پوچھیں یا اپنے ملازموں کو بھیج کر صورتحال چیک کرائیں ۔
عمران خان نے کہا کہ کوئی بلین ٹری سونامی پر نواز شریف کی غفلت دور کرے ۔ کوئی انہیں بتائے کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف بلین ٹری سونامی پروگرام کی آڈٹنگ کر چکا ہے اور آئی یو سی این بلین ٹری سونامی کی کامیابی کا اعتراف بھی کرچکا ہے ۔ کے پی کے سے متعلق نواز شریف کی لاعلمی شرمناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختون میں تین سو پچاس مائیکرو ہائیڈل اسٹیشنز مکمل کئے گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں