132

پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، الیکشن کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری

اسلام آباد:  خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کی۔ اجلاس میں سینٹ کے الیکشن کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی گئی۔ فائنل منظوری حاصل کرنے والوں میں خیبر پختون خوا اسمبلی سے اعظم سواتی، فیصل جاوید، خیال زمان، فدا خان، ایوب آفریدی اور لطیف یوسف زئی شامل ہیں۔ خواتین کی نشست پر مہر تاج روحانی کا نام فائنل کر لیا گیا جبکہ چوہدری سرور پنجاب سے تحریک انصاف کے سینٹ کے امیدوار ہوں گے۔ تحریک انصاف کے اجلاس میں مخالفت کے باعث مولانا سمیع الحق کا نام منظور نہ ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں