133

شیخ رشید نے شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی

اسلام آباد    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے شاہد خاقان عباسی کی بھی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ۔
شیخ رشید کی جانب سے ایڈووکیٹ سردار لطیف کھوسہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کے لئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی کی درآمد کے دوران بہت بڑی کرپشن کی ۔ عدالت شاہد خاقان عباسی کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت قومی اسمبلی کی نشست سے فارغ کرے ۔ عدالت چیئرمین نیب کو نیب آرڈیننس پر عمل کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کرے ۔
سپریم کورٹ آمد کے موقع پر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نوازشریف سمیت مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں پر کھل کر تنقید کے نشتر چلائے ۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ایل این جی سکینڈل پانامہ سے بڑا ہے ۔ ایل این جی کے ڈاکومنٹس نکالنا آسان کام نہیں ۔ نوازشریف کی ساری ٹیم جی ایچ کیو کے گیٹ چار کی پیداوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم سے وعدہ کیا تھا حکمرانوں کو بے نقاب کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں