119

سندھ والوں کیلئے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختصٕ

کراچی : سندھ حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کردیے جبکہ کورونا ویکسی نیشن کےلیے سندھ میں 14اور کراچی میں 9 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کردیے ہیں اور چین، برطانیہ سمیت روسی کمپنی سے ویکسین کی خریداری کیلئے رابطے میں ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا ویکسی نیشن کےلیے 14مراکزقائم کیےگئے ہیں ، سکھر ،لاڑکانہ، میرپورخاص، نوابشاہ اور حیدرآباد میں ایک ایک ویکسی نیشن مرکزقائم کیا۔

ترجمان نے کہا کراچی میں کورونا ویکسی نیشن کےلیے9مراکز قائم کئے گئے ہیں، ضلع جنوبی ، شرقی اور وسطی میں 2،2 جبکہ کورنگی ، ملیر اور غربی میں ایک ایک ویکسی نیشن مرکز قائم کیا گیا ہے۔

ویکسی نیشن سینٹر میں تربیت یافتہ عملہ ا ور سامان پہنچادیا گیا ہے اور مختلف ویکسی نیشن سینٹر میں عملے کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں